QR codeQR code

پاکستان کے مفتی اعظم نے امریکہ کی غیرانسانی پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کردیا

پاکستان کے مفتی منیب الرحمن نے ایران پر غیرانسانی پابندیوں کی مذمت کردی

30 Mar 2020 گھنٹہ 21:10

" ایرانی عوام ایک طرف تو کورونا وائرس جیسی مشکل کا سامنا کررہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں نے اس موذی مرض سے مقابلے کو مشکل بنا دیا


پاکستان کے مفتی منیب الرحمن نے ایران پر غیرانسانی پابندیوں کی مذمت کردی

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، پاکستان کے مفتی اور معروف اہلسنت عالم دین " مفتی منیب الرحمن" نے ایران پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی غیر انسانی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا " ایرانی عوام ایک طرف تو کورونا وائرس جیسی مشکل کا سامنا کررہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں نے اس موذی مرض سے مقابلے کو مشکل بنا دیا۔ دنیا میں کوئی نہیں ہے جو ایرانی عوام کے خلاف ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاحب نے ایران کے خلاف پابندیوں پر آواز اٹھائی ہے جس کے لیے ہم ان  کے شکر گذار ہیں۔ لیکن دوسرے اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔ ظالم جو کوئی بھی ہو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے کیوں ظلم بُرا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456965

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456965/پاکستان-کے-مفتی-اعظم-نے-امریکہ-کی-غیرانسانی-پابندیوں-خاتمہ-کا-مطالبہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com