QR codeQR code

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی سخت ضرورت ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔

1 Apr 2020 گھنٹہ 15:11

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔ گوٹرس نے کہا کہ کورونا وائرس کا چين سے آغاز ہوا اور اب اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔ گوٹرس نے کہا کہ کورونا وائرس کا چين سے آغاز ہوا اور اب اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا کے ہر ملک کو خطرہ لاحق ہے ،ہر ملک میں عدم استحکام ، بدامنی، اقتصادی بحران اور تنازعات کھڑے ہونے کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی سخت ضرورت ہے اور اس موقع پر اختلافات کو دور اور نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے سیاسی بازیوں کو فراموش کرنا چاہیے اور باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ گوٹرس نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ہماری رفتار بہت کی سست ہے جبکہ ہمیں برق رفتاری سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 457090

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457090/کورونا-وائرس-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لئے-عالمی-سطح-پر-تعاون-کی-سخت-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com