QR codeQR code

کورونا وائرس سے اٹلی میں اموات میں ملسل اضافہ ہو رہا ہے

کورونا وائرس دنیا کے 199سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 45 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 80 ہزا

2 Apr 2020 گھنٹہ 11:13

کورونا وائرس دنیا کے 199سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 45 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 80 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


کورونا وائرس دنیا کے 199سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 45 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 80 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس میں مزید 4 ہزار 782 افراد مبتلا ہوئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار 574 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 199سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 45 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 80 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 457163

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457163/کورونا-وائرس-سے-اٹلی-میں-اموات-ملسل-اضافہ-ہو-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com