QR codeQR code

یمن کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد سعودی عرب کا کورونا حملہ

سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے کورونا وائرس سے آلودہ ماسک گرائے جانے کی بابت خبردار کرتے ہوئے میڈیا اور کارکنوں سے کہا

2 Apr 2020 گھنٹہ 23:35

یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے دار الحکومت صنعا اور دوسرے شہروں میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے کورونا وائرس سے آلودہ ماسک گرائے جانے کی بابت خبردار کرتے ہوئے میڈیا اور کارکنوں سے کہا


یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے دار الحکومت صنعا اور دوسرے شہروں میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے کورونا وائرس سے آلودہ ماسک گرائے جانے کی بابت خبردار کرتے ہوئے میڈیا اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اس خطرے کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی فوجی اتحاد نے مسلسل گزشتہ پانچ برسوں سے شدید بمباری کرکے اور ملک کا محاصرہ کرکے یمن میں دنیا کا سب سے خطرناک انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے اور یہ اتحاد دار الحکومت سمیت متعدد شہروں میں کورونا وائرس کو پھیلانے کے لئے آلودہ ماسک جنگی طیاروں سے گرا رہا ہے۔
ضیف اللہ الشامی نے ذرائع ابلاغ اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کو اس خطرے کے متعلق بیدار کریں اور انہیں ماسک پہننے یا اسے چھونے سے روکیں۔
یمن کے اس وزیر کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ یمن میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یمن میں یہ وبا پھیلتی ہے تو اس کے لئے سعودی فوجیں ذمہ دار ہوں گی۔
یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد پہلے ہی مغربی صوبے الحدیدہ کے السلیف ضلع میں ایک قرنطینہ مرکز کو نشانہ بنا کر یمن میں وائرس پھیلانے کا اپنا ارادہ ظاہر کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 457234

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457234/یمن-کے-خلاف-جنگ-میں-ناکامی-بعد-سعودی-عرب-کا-کورونا-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com