QR codeQR code

ایران سے واپس جانے والے زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس سے مقابلے کیلیے پلازما عطیہ کردیا

پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔

3 Apr 2020 گھنٹہ 12:46

ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا چلڈرن اسپتال کراچی میں حسینی نوجوان زائر  یحیی جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا


پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا چلڈرن اسپتال کراچی میں حسینی نوجوان زائر  یحیی جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس پر تین محاذ پر لڑ رہے ہیں، بچاو، علاج اور معاشرے سے گھبراہٹ اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یحیی جعفری اپنے والدین کے ساتھ اپنا پلازما عطیہ کرنے آئے ہیں یہ پلازما کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی زندگی بچانے کے کام آئے گا، یحیی جعفری صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان آج موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادہ تر پلازمہ نہیں لیا جاتا، صحت یاب ہونے والے وہ صحت مند افراد جن کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان ہے وہ پلازما دے سکتے ہیں، ہر مریض پر ہر دوا استعمال نہیں ہوسکتی، کچھ مریضوں پر کلوروکوئین کچھ پر ازتھرومائسین استعمال کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 457264

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457264/ایران-سے-واپس-جانے-والے-زائر-یحیی-جعفری-نے-کورونا-وائرس-مقابلے-کیلیے-پلازما-عطیہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com