QR codeQR code

برطانیہ میں کورونا وائرس سےمقابلے میں 4 مسلمان ڈاکٹر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے 4 مسلمان ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

3 Apr 2020 گھنٹہ 12:50

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والوں میں مسلمان ڈاکٹرز نے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں


برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے 4 مسلمان ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے 4 مسلمان ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات  کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والوں میں مسلمان ڈاکٹرز نے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں رات دن ایک کر دیئے تاہم اس دوران 4 مسلمان ڈاکٹرز اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔
اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران موت کو گلے لگانے والوں میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر حبیب زیدی بھی شامل ہیں۔ 76 سالہ ڈاکٹر حبیب زیدی 50 سال قبل برطانیہ آئے تھے ۔کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران موت کو گلے لگانے والے دیگر مسلمان ڈاکٹرز میں افریقی نژاد 68 سالہ ایلفا سادو جب کہ سوڈانی نژاد 55 سالہ ڈاکٹر امجد الحورائی اور 64 سالہ عدیل الطیر شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایلفا سادو برطانوی محکمہ صحت میں 40 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث دوبارہ اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 457265

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457265/برطانیہ-میں-کورونا-وائرس-سےمقابلے-4-مسلمان-ڈاکٹر-اپنی-جان-سے-ہاتھ-دھو-بیٹھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com