چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا
چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ واضح اور شفا ف رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ صحت کے معاملے پر سیاست کرنا چھوڑ دے اور اس کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی حکام لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، درحقیقت ہم ان کے ساتھ اس بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مگر ہمیں لگتا ہے کہ اس حوالے وضاحت ضروری اور سچ سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے امریکی ردعمل کی رفتار پر سوال کیا جب امریکہ نے 2 فروری کو چین سے لوگوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی' کیا کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ امریکا نے ان دو مہینوں میں کیا کچھ کیا؟۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاوس کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کو خبردار کر دیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے بیجنگ حکومت کے اعداد و شمار فرضی ہیں۔