QR codeQR code

صہیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں کا مظاہرہ کر رہی ہے

صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے

4 Apr 2020 گھنٹہ 19:34

مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں روائتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں روائتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ وہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ 
ادھر فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے  کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی تمام تر ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کے مختلف جیلوں میں بند ہیں جنہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی برادری سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ 
اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کے پیش نظر اس علاقے میں کورونا وائرس سے نمنٹے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو ترانوے  ہو گئی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 457471

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457471/صہیونی-حکومت-فلسطینی-قیدیوں-کی-سلامتی-کے-بارے-میں-کا-مظاہرہ-کر-رہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com