اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبری ولایتی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی
رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی مقاصد اور امنگوں کے حصول تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سابق وزیر اعظم اور سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبری ولایتی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ اسماعیل ہنیہ نے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی مقاصد اور امنگوں کے حصول تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی تک فلسطینی عوام کی جد وجہد کے ساتھ ہیں۔اس گفتگو میں اسماعیل ہنیہ نے شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر گامزن رہ کر فلسطین کو غاصب صہیونیوں سے آزاد کرائیں گے۔