سعودی عرب کے وزیر صحت نے 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت نے 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں میں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک جاسکتی ہے۔ حالات مزید دشوار ہوسکتے ہیں اور دشوار حالات کی طرف سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے بھی اشارہ کیا ہے۔ سعودی وزیر صحت نے کہا کہ اگر عوام نے وزارت صحت کے دستورات پر عمل نہ کیا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں بہت زيادہ اضافہ ہوجائےگا جسے سنبھالنا وزارت صحت کے بس سے باہر ہوجائے گا۔ادھراس سے قبل سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں 50 فیصد لوگ طبی امور کی رعایت نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے اس نے کہا کہ کورونا کے مزید 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح مجموعی مریضوں کی تعداد 2795 ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 41 اموات ہوچکی ہیں۔ اسی طرح اب تک کورونا کے615 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔