QR codeQR code

اٹلی میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکروں کا سلسلہ جاری

اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید3 ہزار 39 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے

8 Apr 2020 گھنٹہ 16:06

کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید3 ہزار 39 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار 586 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 17 ہزار 127 تک پہنچ گئی۔ اٹلی یورپی ممالک میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458043

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458043/اٹلی-میں-بھی-کورونا-وائرس-سے-ہلاکروں-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com