QR codeQR code

ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہیں،

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا

9 Apr 2020 گھنٹہ 16:02

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے


عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔
مہر خبررساں ایجسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور چین سمیت کورونا وائرس میں مبتلا دیگر ممالک کی یکساں مدد کی ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔
ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے صدر ٹرمپ کی فنڈز بند کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک خطرناک وائرس سے نبرد آزما ہے اور یہ وقت فنڈنگ روکنے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے لیے جانب دار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سست روی کے ساتھ فیصلے اور اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 458164

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458164/ٹرمپ-کی-جانب-سے-لگائے-گئے-جانبداری-کے-الزام-کو-مسترد-کرتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com