QR codeQR code

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے

10 Apr 2020 گھنٹہ 16:58

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے


کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔  وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ کریں گے کیونکہ وہ صحت یابی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے برطانوی وزیر اعظم کو وارڈ میں شفٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب یہ خبر  سننا چاہتے تھے۔ بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 458271

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458271/برطانوی-وزیر-اعظم-بورس-جانسن-کی-طبیعت-سے-متعلق-سخت-مانیٹرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com