QR codeQR code

کورونا وائرس پھیلنے کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی امریکی کوشش مسترد کرتے ہیں

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے بارے میں حقیقت چھپانے کے تعلق سے چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد

10 Apr 2020 گھنٹہ 22:10

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے بارے میں حقیقت چھپانے کے تعلق سے چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے بارے میں حقیقت چھپانے کے تعلق سے چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں حقائق کو چھپایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چین وہ پہلا ملک تھا جس نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا پھیلنے سے متعلق اطلاعات پیش کیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس پھیلنے کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی امریکی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں حقائق چھپانے اور عدم شفافیت کی سوچ بے بنیاد اور دنیا کی خواہش کے برخلاف ہے۔
چینی دفترخارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے کہا کہ وائرس سرحدوں، نسلوں اور سماجی نظام کو نہیں پہچانتا اور تمام ممالک اپنے عوام کی جان کو ترجیحات میں قرار دیں اور اس سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے سے وائرس ختم نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 458296

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458296/کورونا-وائرس-پھیلنے-کے-مسئلے-کو-سیاسی-رنگ-دینے-کی-امریکی-کوشش-مسترد-کرتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com