اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے۔ اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے۔ اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار951 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 18 ہزار 849 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں ہلاک ہونے والوں میں ایک سو کے قریب ڈاکٹر بھی کورونا کے سبب اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک کم سے کم ایک لاکھ افراد ہلاک جبکہ تقریبا 17 لاکھ سے قریب متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 3 لاکھ 76 ہزار افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔