QR codeQR code

امریکہ حزب اللہ کے کمانڈر سے خوفزدہ 1 کروڑ ڈالر انعام دینے کا اعلان

امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب حزب اللہ کے کمانڈر کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے والے شخص کو انعام دینے کا اعلان کیا۔

11 Apr 2020 گھنٹہ 15:57

امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حزب اللہ کے کمانڈر محمد کوثرانی کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گا اسے 10 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا


امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب حزب اللہ کے کمانڈر کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے والے شخص کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حزب اللہ کے کمانڈر محمد کوثرانی کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گا اسے 10 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں دعوی کیا کہ محمد کوثرانی عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے مابین ہم آہنگی کا کام انجام دیتے ہیں۔
امریکہ نے محمد کوثرانی کو 2013 میں اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عراق میں مسلح گروہوں کی مالی  مدد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مزاحمتی فورسز من جملہ حزب اللہ کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد ان  پر زیادہ سے زیادہ دباو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458401

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458401/امریکہ-حزب-اللہ-کے-کمانڈر-سے-خوفزدہ-1-کروڑ-ڈالر-انعام-دینے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com