QR codeQR code

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث بدترین صورتحال 8500 مریض

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج

12 Apr 2020 گھنٹہ 15:04

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8504 ہو گئی


ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8500 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8504 ہو گئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8504 ہو گئی اور اس دوران اس وبا سے 34 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 909 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس وبا کے 8356 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 972 افراد صحت مند ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جاں چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458525

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458525/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-باعث-بدترین-صورتحال-8500-مریض

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com