QR codeQR code

سعودی عرب کی جانب سے فائربندی کے اعلان کے باوجود بمباری کا سلسلہ جاری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران سیکٹر کی جانب سے سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام بنادی ہے۔

12 Apr 2020 گھنٹہ 23:31

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے آج صبح نجران سیکٹر سے البقع کی جانب پیشقدمی شروع کی تھی تاہم انہیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کے سامنے پسپا ہونا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں مزید بتایا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف کے شہر حب الشعف اور صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر بالترتیب پانچ اور سات بار پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

خبر کا کوڈ: 458578

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458578/سعودی-عرب-کی-جانب-سے-فائربندی-کے-اعلان-باوجود-بمباری-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com