QR codeQR code

فرانس کے بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

13 Apr 2020 گھنٹہ 16:23

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔
طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

خبر کا کوڈ: 458670

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458670/فرانس-کے-بحری-جہاز-عملے-50-افراد-میں-کورونا-کی-تصدیق-ہو-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com