QR codeQR code

20 افغان حکومتی قیدیوں کے بدلے 300 طالبان قیدی رہا

افغان حکومت کی جانب سے 300 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قطر میں طالبان کے ترجمان نے 20 افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کئے جانے کا اعلان کیا ہے

13 Apr 2020 گھنٹہ 21:59

افغان حکومت کی جانب سے 300 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قطر میں طالبان کے ترجمان نے 20 افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کئے جانے کا اعلان کیا ہے


افغان حکومت کی جانب سے 300 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قطر میں طالبان کے ترجمان نے 20 افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز طالبان نے افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
 افغان حکومت اب تک 300 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔
امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 458706

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458706/20-افغان-حکومتی-قیدیوں-کے-بدلے-300-طالبان-قیدی-رہا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com