QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ 96 اموات

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا اپنے پیر جما رہا ہے۔

14 Apr 2020 گھنٹہ 15:39

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ کورونا سے مزید 3 افراد کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔


دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا اپنے پیر جما رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ کورونا سے مزید 3 افراد کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 4 ہزار 514 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 44 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 97 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ  342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹرز اور 2 نرسز سمیت دیگر اسٹاف بھی وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق آج فیصلہ کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 458818

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458818/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کے-مریضوں-کی-تعداد-مسلسل-اضافہ-96-اموات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com