ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کے متعلق تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔
جہانپور کا کہناہے کہ ملک بھرمیں 48ہزار129 افراد نے کورونا کو شکست دے کرمکمل طور پر صحتاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد4ہزار683 ہے۔
ڈاکٹرکیانوش نےکہا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1ہزار574 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور مجموعی تعداد74ہزار877 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 98 افراد وفات پاگئے جو گزشتہ دونوں وفات پانے والے افراد کی تعداد سے کافی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار691 افراد کی حالت نازک ہے۔
ادھرپاکستان میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کرگئی ہے اور 96 افراد جاں بحق ہوئے۔
وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ 342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض پنجاب میں ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد2826 ہے۔ سندھ 1452، خیبرپختونخوا800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔