QR codeQR code

پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

15 Apr 2020 گھنٹہ 15:59

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اییس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے جوان لانس نائیک ارشاد خان  جمرود کا رہائشی  تھا۔

خبر کا کوڈ: 458977

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458977/پاکستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-دہشتگردوں-کے-خلاف-کاروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com