تاریخ شائع کریں2020 15 April گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 458987

ٹرمپ کے اقدامات امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے مارچ کے مہینے میں امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی دستخط کئے ۔
ٹرمپ کے اقدامات امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے
امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے مارچ کے مہینے میں امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی دستخط کئے ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے 11 مارچ کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
اس قرارداد میں جو 186 کے مقابلے میں 227 ووٹوں سے منظور ہوئی امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ممانعت کی گئی ہے۔
قرارداد اس وقت قانونی حیثیت اختیار کر سکتی ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ اس پر دستخط کرے۔ تاہم ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ قرارداد کو ویٹوکردیں گے۔ 
قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ  پسندانہ دھمکیوں سے امریکی کانگریس کو تشویش لاحق ہو گئی اور ڈیموکریٹ نمائندوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے 3 جنوری 2020 کو قاسم سلیمانی اورابومہدی المہندس اوران کے دیگر 8 ساتھیوں کو بغداد ایرپورٹ کے قریب شہید کیاتھا۔
https://taghribnews.com/vdcaaany049nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ