QR codeQR code

ایران کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہیے

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ۔

16 Apr 2020 گھنٹہ 23:46

ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے


ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ۔
آران نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے جو واشنگٹن کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے اس مقالے میں لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط ایران کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ آزاد تجارت کے خلاف ہے۔
چاووش اوغلو نے کورونا وائرس سے قبل عالمی نظام کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ہونی چاہئیے لیکن امریکہ کی پابندیوں نے مختلف شعبوں من جملہ  طب کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے حکام نے ایران میں کورونا کے پھیلاو کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں کورونا کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 459108

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459108/ایران-کے-خلاف-ظالمانہ-اقتصادی-پابندیاں-ختم-ہونی-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com