QR codeQR code

یمنی شہروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے 250 سے زائد حملے

شہروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے دوسو پچاس سے یادہ حملوں کو امن مذاکرات میں اس اتحاد کی عدم دلچسپی کا ثبوت قرار دیا ہے

16 Apr 2020 گھنٹہ 23:51

تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ نے یمنی شہروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے دوسو پچاس سے یادہ حملوں کو امن مذاکرات میں اس اتحاد کی عدم دلچسپی کا ثبوت قرار دیا ہے


تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ نے یمنی شہروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے دوسو پچاس سے زاید حملوں کو امن مذاکرات میں اس اتحاد کی عدم دلچسپی کا ثبوت قرار دیا ہے
تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ عبد القدوس الشہاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے مسئلے میں کوئی سرکاری و رسمی بات سامنے نہیں آئی ہے کہا کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دوران بھی یمن کے خلاف دسیوں حملے کئے ہیں۔
الشہاری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جنگ روکنے کے لئے کوئی حقیقی ارادہ نظر نہیں آتا کہا کہ ایسے وقت جب سعودی اتحاد دو ہفتے کی جنگ بندی کی خبر دے رہا ہے، بہتر ہے کہ وہ جنگ کو پوری طرح ختم کر دے۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گذشتہ جمعرات کو یمن میں دو ہفتے کی جنگ بندی کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اس کے بعد بھی اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے تاہم اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت آگئی۔
یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بدھ کو کہا کہ اقوام متحدہ کو بحران یمن کے حل اور جنگ بندی کے بارے میں صنعا کے جواب سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جارحیت کی فوری روک تھام، محاصرے کا خاتمہ ، انسان دوستانہ اور اقتصادی تدابیر اختیار کرنا ہی، قوم کی ترجیح اور امن کا حقیقی دروازہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 459109

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459109/یمنی-شہروں-اور-صوبوں-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کے-250-سے-زائد-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com