مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ایئر کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جبکہ کراچی سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روان
مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ایئر کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جبکہ کراچی سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ایئر کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جبکہ کراچی سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کیا گیا ہے۔ سلام ایئر کی فلائٹ او وی 9205 کے مسافروں میں عمان سے بے دخل کیے گئے پاکستانی شہری بھی شامل تھے جو مسقط کی جیل میں قید تھے اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے عمان کے سلطان کی خصوصی ہدایت پر انہیں رہا کرکے پاکستان بھیجا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچتے ہی تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی اسکینگ کے بعد خصوصی انتظامات کے تحت قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر چھ خصوصی ایئرکنڈیشن مسافر گاڑیاں کراچی ایئرپورٹ پر مامور کی گئی تھیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق عمان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے سلام ایئر کی خصوصی پرواز کو اپنے شہری واپس لے جانے کیلئے کراچی لینڈنگ کی اجازت دی۔
کراچی کے عمان قونصلیٹ کے توسط سے 15 خواتین سمیت 55 مسافر اسی فلائٹ او وی 9206 سے مسقط روانہ ہوگئے۔