QR codeQR code

بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔

17 Apr 2020 گھنٹہ 22:34

بین الاقوامی خبررساں نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسوں اور آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت نے رواں برس 765 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

خبر کا کوڈ: 459211

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459211/بھارت-مسلسل-جنگ-بندی-معاہدوں-کے-خلاف-ورزی-کر-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com