QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والے کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل ت

18 Apr 2020 گھنٹہ 15:28

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 404 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے


پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 404 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 5 ہزار 445 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 821 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 391 ہے جبکہ اس سے 37 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ اُدھر صوبہ سندھ میں 47 اور خیبر پختونخوا میں بھی 45 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 5 افراد اور گلگت بلتستان میں بھی 3 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔


خبر کا کوڈ: 459299

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459299/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کے-باعث-مرنے-والے-کی-تعداد-مسلسل-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com