QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان کے روزے کا حکم

رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان کے روزے کا حکم

19 Apr 2020 گھنٹہ 13:11

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے موصول ہونی والی اطلاع کے مطابق موجودہ صورت حال میں ماہ مبارک رمضان میں روزے سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا حکم صادر کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔


رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان کے روزے کا حکم
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے موصول ہونی والی اطلاع کے مطابق موجودہ صورت حال میں ماہ مبارک رمضان میں روزے سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا حکم صادر کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔
پوچھے جانے والے سوال و جواب کا متن
استفتا: کورونا وائرس کے باعث ایجاد ہونے والے موجودہ صورتحال میں ماہ رمضان کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: روزہ بعنوان حکم الھی بندگان کے لیے خاص رحمت ہے اور انسان کے وجود کے تکامل کا باعث ہے اور پچھلی امتوں پر بھی واجب تھا۔
روزے کے سبب انسان میں ایجاد ہونی والے اثرات میں معنوی ترقی ، باطن کی صفائی، انفرادی اور اجتماعی تقوا، مضبوط ارادہ اور سختیوں سے مقابلہ اور انسانی جسم کی صحت و سلامتی ہیں اس کے علاوہ خداوند نے انسان کے لیے عظیم اجر قرار دیا ہے۔
روزہ دینی ضرورت اور شریعت اسلام کا اساسی رکن ہے اور ماہ رمضان کے روزے کو ترک کرنا جائز نہیں ہے لیکن اگر کوئی گمان عُقلائی حاصل کرلے کہ روزہ بیماری کے ایجاد ہونے کا باعث بن سکتا ہے یا بیماری میں شدت یا بیماری کے طولانی ہوجانے یا صحت کے حصول میں تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔  ان موارد میں روزہ ساقط ہے لیکن اس کی قضا لازم ہے۔
ظاھر ہے کہ اس قسم کا اطمئنان انسان کو کسی متخصص اور دین دار ڈاکٹر کی تجویز پر ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ جو کہ کفایت کرتا ہے
اس بنیاد پر اگر کسی کو ان امور سے متعلق خوف اور پریشانی لاحق ہو اور اس کا خوف عقلائی بنیاد رکھتا ہو تو اس کا روزہ ساقط ہے لیکن اس کی قضا لازم ہے۔


خبر کا کوڈ: 459418

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459418/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-نظر-میں-کورونا-وائرس-موجودگی-رمضان-کے-روزے-کا-حکم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com