QR codeQR code

سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں سلام

22 Apr 2020 گھنٹہ 17:29

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدردانی کی ہے


رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر محمد شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کو ٹیلیفون کرکے سپاہ کے یوم تاسیس کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔

جنرل محمد شیرازی  کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپاہ کی کوششوں کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل 2 اپریل 1979 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره)  کے فرمان پر ہوئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج ایران نے پہلا ملٹری سیٹلائٹ "نور" لانچ کیا جو ایران کی ایک بہت بڑی کامیابی اور ایک نئی پیشرفت ہے۔


خبر کا کوڈ: 459877

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/459877/سپاہ-کے-تمام-کارکنوں-اور-ان-اہلخانہ-کی-خدمت-میں-سلام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com