تاریخ شائع کریں2020 23 April گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 459962

سید عباس عراقچی اور نارویجین کی ٹیلی فونی گفتگو

عالمی برادری غیر قانونی امریکی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کرے: عراقچی
سید عباس عراقچی اور نارویجین کی ٹیلی فونی گفتگو
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کل ناروے کے محکمہ خارجہ کے قائم مقام سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں عالمی برادری سے ایران مخالف غیر انسانی، یکطرفہ اور غیر قانونی امریکی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی اور نارویجین محکمہ خارجہ کے قائم مقام تورہ ہاترم نے بدھ کے روز ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی تعلقات سمیت، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی۔

سید عباس عراقچی نے دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے اس وبا پر قابو پانے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور اور اس مشکل صورتحال کے دوران، ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بین عالمی برداری سے غیر قانونی اور غیرانسانی پابندیوں کے خلاف مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اوسلو میں ایران اور ناروے کے مابین آئندہ اجلاس، علاقائی مسائل بشمول ہرمز امن منصوبے، افغان امن عمل، عراق کی تازہ ترین صورتحال اور یمن میں انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نارویجین عہدیدار نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی کثیرالجہتی عالمی پالیسی اور لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کو مدد دینے کے ساتھ ساتھ خلیج فارس اور مغربی ایشیاء میں سلامتی اور استحکام سے متعلق ایران کے ساتھ  مشاورت کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کے اختتام کے بعد نائب ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ ناروے کی باضابطہ دعوت دی جس کا عراقچی نے خیر مقدم کیا۔
https://taghribnews.com/vdcepo8ewjh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ