QR codeQR code

پاکستان کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت قابل تحسین ہے

30 Apr 2020 گھنٹہ 19:09

صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کیلئے پاکستان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مزید فروغ دیں گے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صحت سے متعلق ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی بازاروں کے کھولنے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں۔

یہ بات انہوں نے بروز بدھ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی اور انہیں گہرے بنانے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے دونوں ممالک کے تجربات، علم اور ٹیکنالوجی کو شیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے صحت سے متعلق نکات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں اور بارڈر مارکیٹوں کو دوبارہ بحال کرنے اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مسلمانوں کے خلاف کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک اور دباؤ کی مذمت کرکے اس سلسلے میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی قوم اور حکومت کو رمضان المبارک مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے حق میں اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کیلئے پاکستان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے نے صحت سے متعلق ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی بازاروں کے کھولنے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں۔

علاوہ ازیں عمران خان نے کہا کہ ایران مخالف امریکی غیر قانونی پابندیوں کے سامنے ایران کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، عمران خان نے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت کثیر الجہتی تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زور دیتے ہوئے صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کی سرحدوں کی سرگرمیوں اور سرحدی مارکیٹوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کی بحالی سے پاکستان کی معیشت جو کورونا وائرس کی وجہ سے بہت مسائل سے دوچار ہے، کو بہت مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 460857

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/460857/پاکستان-کی-جانب-سے-ایران-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-مخالفت-قابل-تحسین-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com