حلب کے تحقیقاتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کے ہوائی حملے
حلب کے ایک تحقیقاتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے: شامی فوج
شیئرینگ :
شام کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب کے ایک تحقیقاتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے اینٹی میزائل سسٹم نے آج علی الصبح قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے حلب کے سائنس سے متعلق ایک تحقیقاتی مرکز پر داغے جانے والے راکٹوں کا سراغ لگا کر انھیں تباہ کردیا۔
آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب کی فضا میں 3 دھماکے سنے گئے جو داغے جانے والے میزائلوں کو اینٹی میزائل سسٹم سے نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ ہے۔ ابھی تک اس حملے کے جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے شام کی فوج اور تنصیبات پر حملے کرتی رہتی ہے۔
دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...