QR codeQR code

روس میں جاسوسی کے جرم میں امریکی فوجی کو قید کی سزا،

16 Jun 2020 گھنٹہ 19:20

روس میں جاسوسی کے جرم میں سابق امریکی فوجی پال وہیلن کو قید کی سزا پر امریکہ کا برہمی کا اظہار،


روس میں جاسوسی کے جرم میں سابق امریکی فوجی پال وہیلن کو قید کی سزا پر امریکہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پال وہیلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ روسی عدالت کے فیصلے پر امریکہ شدید غم وغصے کی کیفیت میں ہے، امریکی شہری پال وہیلن کو خفیہ عدالتی کارروائی میں خفیہ شواہد پر سزا سنائی گئی، دفاع کا مناسب موقع بھی نہیں دیا گیا۔

مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے ساتھ روسی حکام کا رویہ بہت برا رہا، امریکہ پال وہیلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ روس کی عدالت نے سابق امریکی میرین پال وہیلن کو جاسوسی کے جرم میں سولہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 466219

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/466219/روس-میں-جاسوسی-کے-جرم-امریکی-فوجی-کو-قید-کی-سزا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com