QR codeQR code

ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد دوبارہ کھول دی گئی،

18 Jun 2020 گھنٹہ 19:00

تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے صحت کے ہدایات پر عمل کرنے کیساتھ تفتان بارڈر کراسنگ آج سے کھول دی جائے گی۔ وزارت داخلہ پاکستان


اعلی پاکستانی عہدیداروں کے فیصلے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی تجارت میں آسانی پیدا کرنے اور سامان کی برآمدات اور درآمدات میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد دوبارہ کھول دی گئی۔

پاکستانی وزارت داخلہ نے آج بروز جمعرات صحت پروٹوکول کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کی سہولت کیلیے مشترکہ سرحد تفتان (میر جاوہ) کے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔

پاکستان کی  وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ اس بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ملک کی تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے صحت کے  ہدایات پر عمل کرنے کیساتھ تفتان بارڈر کراسنگ آج سے کھول دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 466416

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/466416/ایران-اور-پاکستان-کی-مشترکہ-سرحد-دوبارہ-کھول-دی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com