QR codeQR code

شام کے خلاف امریکی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وزارت خارجہ ایران

18 Jun 2020 گھنٹہ 20:27

شام کے ساتھ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ماضي کی طرح جاری اور ساری رہیں گے اور امریکی پابندیوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ سید عباس موسوی


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پابندیاں انسانی ، اخلاقی اور عالمی قوانین کے صریح خلاف ہیں لہذا امریکہ کی شام کے خلاف پابندیاں مردود اور بلاجواز ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ دنیا کورونا کی عالمی وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور ایسی صورت حال میں شامی عوام کے خلاف امریکی پابندیاں مزید مشکلات کا سبب بنیں گی۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ شام کے ساتھ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ماضي کی طرح جاری اور ساری رہیں گے اور امریکی پابندیوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔


خبر کا کوڈ: 466422

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/466422/شام-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-کی-کوئی-حیثیت-نہیں-ہے-وزارت-خارجہ-ایران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com