QR codeQR code

سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکہ کے اقدامات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔مجید روانچی

1 Jul 2020 گھنٹہ 17:55

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ وہ ایران جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔


اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے قرارداد 2231 سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے دکھا دیا کہ ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کے بارے میں وہ امریکہ کے اقدامات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کل رات ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ وہ ایران جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 کے نفاذ کے خواہاں ہیں اور امریکی اقدامات میں دلچسپی نہیں رکھتے اس لئے امریکہ کو چاہئیے کہ وہ ایسی قرارداد کے مسودے پر کام نہ کرے جس کے ایک بار پھر مسترد ہونے کا امکان ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران جوہری معاہدے کی تباہی ہے اور ٹرمپ نے بھی پہلے ہی کہا تھا کہ وہ اس معاہدے کو نہیں مانتے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ ٹرمپ نے حالیہ سالوں کے دوران اس معاہدے کی تباہی کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  امریکہ دنیا میں مزید تنہایی کا شکار ہوا لہذا ٹرمپ جوہری معاہدے کو ختم کرنے کیلئے ہاتھ پاوں ماررہا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف تین یورپی ممالک کی تجویز کردہ قرارداد کی منظوری کو بین الاقوامی اصولوں کے خلاف قراردیا۔


خبر کا کوڈ: 467851

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467851/سلامتی-کونسل-کے-رکن-ممالک-امریکہ-اقدامات-میں-دلچسپی-نہیں-رکھتے-مجید-روانچی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com