عراق کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر بیانیہ جاری کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تقریب نیوز کے مطابق جماعت علمائے عراق نے اس موقع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
حزب دعوت اسلامی نوری المالکی نے بھی ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام سالہا سال باقی رہے گا، ہمارا دل درد و گم سے بھر گیا ہے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری ایک شیعہ نہیں بلکہ ایک اسلامی شخصیت بن چکے تھے۔ آج میں نے اپنے بڑے بھائی، سچے دوست، مخلص ناصح، اور محکم سہارے کو کھو دیا ہے۔ وہ برادری کے حقوق ادا کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے۔
امام جمعہ نجف سید صدر الدین قبانچی نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری اسلام، استدلال اور عقلی برہان کا جیتا جاگتا نمونہ تھے۔
اصلاح ملی عراق کے سربراہ ابراہیم جعفری نے بھی ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس عالم فقید کی ایک برجستہ خصوصیت انکا تقریب مذاہب اسلامی اور بھائی چارے کے مفاہیم کو فروغ دینا اور دینی، مذہبی تعصب کا مقابلہ کرنا اور دین کی توہین اور اسلامی وحدت کو نقصان پہچانے والے عناصر کا مقابلہ کرنا تھا۔