QR codeQR code

بحرین کی اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

4 Sep 2020 گھنٹہ 16:37

سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔


سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اسرائیلی پروازوں کو اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

بحرین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو فضائی راستہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس بیان میں اسرائیل کو استثنیٰ نہیں دیا گیا جب کہ اس سے قبل ایسے بیانات میں اسرائیل کو مستثنیٰ قرار دیا جاتا تھا۔

بحرین ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت متحدہ عرب امارات کی جانب سے درخواست پر دی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اسرائیل سے یو اے ای آنے اور جانے والی پروازوں کو بحرین اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر نے رواں ہفتے کے آغاز میں بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کی تھی جب کہ چند روز قبل ہی اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کے فضائی راستے سے متحدہ عرب امارات پہنچی تھی۔


خبر کا کوڈ: 474749

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/474749/بحرین-کی-اسرائیل-کو-فضائی-حدود-استعمال-کرنے-اجازت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com