QR codeQR code

امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔:ریاض المسعودی

7 Sep 2020 گھنٹہ 19:00

عراقی فوج ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نمائندے عراقی پارلیمنٹ


القرات کے حوالے سے خبر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ریاض المسعودی نے امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عراقی فوج ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاض المسعودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 475154

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475154/امریکی-فوجیوں-کو-عراق-سے-نکل-جانا-چاہیے-ریاض-المسعودی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com