QR codeQR code

پیغمبر اسللم ص کی توهین پر عالمی مجلس تقریب مذاهب اسلامی کا بیان

10 Sep 2020 گھنٹہ 17:29

پیغمبر اکرم(ص) کی توہین اور قرآن سوزی پر مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی کا بیان۔


فرانس کے بدنام مجلہ"شارلی ھیبدو" کے ذریعہ ایک بار پھر پیغمبر اکرم(ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور سوئیڈن میں کتاب نورانی قرآن کریم کو جلانے کی مذموم حرکت پر مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی کا مذمتی بیان۔

مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی کے روابط عامہ کی رپورٹ کے مطابق بیان کا متن درج ذیل ہے:

وما ارسلنٰک الا رحمة للعالمین
خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رسالت کی سب سے بڑی خصوصیت لوگوں کی فلاح و نجات کی طرف ہدایت و رہنمائی ہے۔ یہی مسئلہ تمام انبیائے الہٰی کے فرائض کا مرکزی نقطہ تھا اور رسول اعظم(ص) نے اپنی بھر پور کوششوں سے اسی فریضے کو پایہ تکمیل تک پہونچایا ہے۔ اس عظیم تبلیغ دین کے ١۴ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی کہ جسے انسانی تاریخ کا نقطہ کمال قرار دیا جاسکتا ہے، آج بھی اقوام عالم کے بیدار دل اس زندہ حقیقت سے والہانہ عشق رکھتے ہیں اور اس کو اپنے لئے آئیڈیل اور نمونہ عمل قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ جو اس نجات بخش دعوت پر ایمان و اعتقاد بھی نہیں رکھتے،اس عظیم انقلابی تحریک کے آگے سر تعظیم خم کرتے ہیں اور پیغبر اکرم(ص) کے سلوک اور طرز عمل کی ستائش کرتے ہیں۔

عصر حاضر میں جب بشریت آسمانی رہنماوؑں کی ضرورت کو پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کر رہی ہےاور روز بروز اسلام کے نورانی مکتب حیات کی طرف مائل ہورہی ہے تو کچھ پست فطرت اور سیاہ دل افراد اس کے مقابلہ کیلئے نہایت گھٹیا اور انسانی شرافت کے خلاف طریقے یعنی استہزاء جیسے پست حربے استعمال کررہے ہیں۔ یہ سنت الہٰیہ ہے کہ وہ منحرف سرکشوں کو تھوڑی مہلت دیتا ہے، شاید وہ بیدار ہوجائیں اور ہدایت و رستگاری کا راستہ اپنا لیں وگرنہ ان کے شنیع افعال اور پست وذلیل حرکات کے نتیجہ میں تیار ہونے والا سخت عذاب ان کے انتظار میں ہے۔

فرانس میں بدنام زمانہ مجلہ " شارلی ھیبدو" کی مکرر اور شرمناک توہین اور سوئیڈن میں قرآن مقدس کو جلانے کی مذموم حرکت، دور حاضر میں ماڈرن جاھلیت اور فکری واخلاقی گراوٹ کا بدترین نمونہ ہے۔ ہم مسلمانانِ عالم تمام انبیائے الہٰی کے پیروکاروں کی تعظیم کرتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ حضرت رسول اکرم(ص) کی توہین تمام انبیائے الہٰی کی توہین اور قرآنِ کریم کی بے حرمتی تمام پیغمبروں کی آسمانی کتابوں کی بے حرمتی ہے۔

لہذا اس جاھلانہ حرکت اور بے شعوری پر مبنی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تمام ادیانِ الہٰی کے بیدار مغز اور باشعور پیروکاروں بالخصوص مسلمانوں سے  امید کرتے ہیں کہ ان توہین آمیز حرکتوں پر بھرپور ردّ عمل ظاہر کریں اور اہانت کرنے والوں کو یہ دکھا دیں کہ: " ادیانِ الہٰی کے پیروکار اپنے مشترک دشمن کے مقابلے میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایک ساتھ کھڑے ہیں"۔ اسی طرح جیسے مسلمانوں نے فریب خوردہ عناصر اور جلاد صفت گروہ "داعش" کے مقابلے میں شام و عراق میں عیسائیوں اور ایزدیوں اور اسی طرح حزب اللہ نے لبنان میں اپنے عیسائی ھموطنوں کا جان کی بازی لگا کر تحفظ کیا۔ ضروری ہے کہ ذرائع ابلاغ خصوصاٙٙ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس شرمناک حرکت پر اور توہین کرنے والوں کی اوقات کے مطابق سخت ردّ عمل ظاہر کیا جائے۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور قانونی مراکز سے تقاضہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان توہین آمیز حرکتوں پر ایکشن لیا جائے۔
ومن اللہ التوفیق 
مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی


خبر کا کوڈ: 475419

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475419/پیغمبر-اسللم-ص-کی-توهین-پر-عالمی-مجلس-تقریب-مذاهب-اسلامی-کا-بیان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com