QR codeQR code

امریکی کا ایک بار پھر روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام،

11 Sep 2020 گھنٹہ 1:44

امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندی عائد کردی۔


امریکی محکمہ خزانہ برائے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندی عائد کردی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'او ایف اے سی نے ایندرل درکیچ کو امریکی صدارتی انتخاب 2020 میں مداخلت کی کوششوں پر ایگزیکٹیو آرڈر 13848 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

دیگر افراد کے بارے میں بیان میں کہا گیا کہ 'روس کے دیگر تین شہریوں پر بھی پابندی عائد کی جو لکھتا انٹرنیٹ ریسرچ کے نام سے مشہور انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی سے منسلک تھے اور یہ روس کی یووگنی پریگوزن کی ذیلی کمپنی ہے'۔

امریکی محکمے نے جن مزید تین شہریوں پر پابندی عائد کی ہے کہ ان کے نام 'آرٹم لفشٹس، اینٹن اینڈریوف اور ڈیریا ایسلونووا ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے 2016 کے انتخاب میں بھی روس کی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ روس نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 475466

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475466/امریکی-کا-ایک-بار-پھر-روس-پر-انتخابات-میں-مداخلت-الزام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com