بھارت کی وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے ایک دن میں ریکارڑ 97 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔ نئے اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک ہزار 132 متاثرین انتقال کرگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83ہزار198 ہوچکی ہے۔