امریکہ: شادی میں شرکت کے بعد کورونا وائرس سے 7 افراد ہلاک
امریکہ میں شادی میں شرکت کے بعد کورونا وائرس سے 7 افراد ہلاک اور 170 متاثر،
شیئرینگ :
امریکہ کے ایک دیہات میں شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں دس دن بعد 170 افراد میں کورونا وائرس سے متاثراور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وبائی امراض سے متعلق امریکی ادارے سی ڈی سی کی ٹیم نے ملی نوکیٹ کے دیہات کا دورہ کیا تو ہولناک انکشافات ہوئے۔ 4 ہزار آبادی والے اس دیہات میں 172 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 7 افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح دیہات کی قریبی جیل میں 80 قیدیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس جیل کے ایک محافظ نے اسی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوگیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...