QR codeQR code

امریکہ کی دیروز الزور میں نیا اڈہ قائم کئے جانے کی کاروائی،

14 Oct 2020 گھنٹہ 23:16

ملک کا تیل چوری کرنے کے مقصد سے امریکہ نے دیرالزور میں ایک اور فوجی اڈہ قائم کئے جانے کی خبر دی ہے۔


شام کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کا تیل چوری کرنے کے مقصد سے امریکہ نے دیرالزور میں ایک اور فوجی اڈہ قائم کئے جانے کی خبر دی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے دیروز الزور میں نیا اڈہ قائم کئے جانے کی کاروائی گزشتہ ہفتے شروع کی اور سیکورٹی کی فراہمی کے مقصد سے پیر کے روز اس علاقے میں شام میں واشنگٹن کی کرد اتحادی فورس تعینات ہو گئی ہے۔

امریکہ نے اس سے قبل بھی دیرالزور اور اس صوبے میں تیل سے مالامال علاقوں کے قریب غیر قانونی طور پر تین فوجی اڈے قائم کئے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت شام بارہا یہ اعلان کر چکی ہے کہ ملک میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی شام پر غاصبانہ قبضہ ہے اور امریکہ کی سرکردگی میں ملک میں موجود غیر ملکی جارحین شام کا تیل لوٹنے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 478835

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/478835/امریکہ-کی-دیروز-الزور-میں-نیا-اڈہ-قائم-کئے-جانے-کاروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com