15 سے 20 منٹ میں کرونا کی تشخیص.
15 سے 20 منٹ میں کرونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔ تقریب رونمائی میں اسلامی جہموریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔
الیکٹرانکس سلامتی کے ادارے کے سربراہ سید سجاد مروجی کے مطابق مذکورہ کٹ بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹس بیماری کے تسلسل کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔
سید مروجی کے مطابق اس کٹس کی مدد سے مریض کا کھڑے کھڑے معائنہ کیا جا سکتا ہے اور دور دراز علاقوں میں باآسانی لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
سید سجاد مروجی نے بتایا کہ یہ کٹس بازار میں موجود پی سی آر کٹس کی بنسبت 30 فیصد سستی ہے کہ جس سے ملک کے زرمبادلہ کی مد میں کافی بچت ہو سکتی ہے۔