QR codeQR code

شام : اسرائیل کے جنگی طیاروں کی فوجی تنصیبات پر بمباری،

18 Nov 2020 گھنٹہ 23:36

شام میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فوجی تنصیبات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی شام میں اپنی سرحد کے قریب شامی اور ایران کی قدس فورس کی فوجی تنصیبات پر بمباری میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں شامی اور ایرانی فورسز کے علاقائی ہیڈ کوارٹر، اسلحہ ڈپو اور زمین سے فضا میں مار کرنے والی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے بھی اسرائیلی فوج کی بمباری میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم فضائی دفاعی نظام، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کرلیا تھا اور بعد ازاں 80 کی دہائی میں یکطرفہ طور پر اسے اپنا علاقہ قرار دیدیا جسے عالمی سطح پر قبول نہیں کیا گیا تاہم آج بھی وہاں 30 یہودی بستیاں قائم ہیں جہاں 20 ہزار سے زائد یہودی رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 482612

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482612/شام-اسرائیل-کے-جنگی-طیاروں-کی-فوجی-تنصیبات-پر-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com