QR codeQR code

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط۔

11 Dec 2020 گھنٹہ 16:01

یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔


وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین 11 ارب 1 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت بلوچستان کیلئے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے پروگرام پر شکر گزار ہیں۔ جب کہ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 485412

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/485412/یورپی-یونین-اور-پاکستان-کے-درمیان-معاہدے-پر-دستخط

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com