کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد فرانس میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والی برڈ فلو وبا بھی پھوٹ پڑی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی فرانس کے علاقوں میں واقع فارمز میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق انتہائی خطرناک برڈ فلو کی موجودگی کی اطلاع فرانس کے لینڈز علاقے کے ایک ضلعے میں رواں ہفتے ملے تھی، جہاں ایک فارم ہاؤس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ فرانس کورونا وائرس کی وبا سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں بھی شامل ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
فرانس میں نئے سال کے جشن کے موقع پر بڑی پارٹیوں پر پابندی ہو گی، میوزیم، سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے۔